پریس ریلیز

پشاور بار ایسوسی ایشن وزیر ستان کےسیشن جج شاکر اللہ مروت کو اسلحے کی نوک پر اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سیشن جج صاحب کو جلد از جلد بازیاب کریں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ سیکیورٹی ادارواں کی غفلت اور ناکامی پر بھی سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور انکو پابند کیا جائے کہ عدلیہ ،وکلاء اور عام عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ اگر حکومت اور سیکیورٹی ادارے وکلاء اور عوام کو تحفظ دینے میں اسی طرح ناکام رہے تو پھر پشاور بار ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ بار کونسل کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

کابینہ
پشاور بار ایسوسی ایشن