مذمتی بیان/پریس ریلیز

پشاور بار ایسو سی ایشن ضلع کچہری اٹک میں وکلاء کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتی ھیں۔
صدر پشاور بار امجد علی خان مروت اور کابینہ اٹک بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک اسرار سمیت دو وکلاء کا پولیس اے ایس ائی کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔صدر پشاور بار نے کہا کہ وکلاء پر تشدد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ان کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکا جارہا ہے جو کہ معاشرتی عدم برداشت کی عکاسی ہے ۔ پشاور بار کابینہ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ھے کہ وکلاء کو تحفظ فراھم کیا جائے اور اٹک واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ہماری دعا ھے کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ أمین

افضل خان باباخیل
پریس سیکرٹری
پشاور بار ایسوسی ایشن