پشاور بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کے ایڈہاک پر ججز کی تعنیاتی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے سے بحرانوں کا جال بچھایا گیا ہے او ملک مزید کسی بھی بحران کا سامنا کرنے کےلئے تیار نہ ہے۔پشاور بار کے کابینہ نے کہا کہ اگر واقعی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعنیاتی ضروری ہے تو ملک بھر کے ہائیکورٹس سے سینئر ججز کو بطور سپریم کورٹ جج تعنیات کرے یا وکلاء سے تعنیاتی کرے لیکن اس طرح کے فیصلوں سے ملک اور بحرانوں کو متحمل نہیں ہو سکتا۔ کابینہ نے مزید کہا کہ وکلاء تنظیمیں ان جییسے غلط اور ماروائے آئین کام کے خلاف تحریک چلانے سے گریز نہیں کریں گے۔

افضل خان بابا خیل ایڈوکیٹ
پریس سیکرٹری
پشاور بار ایسوسی ایشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *