آج مورخہ 14اکتوبر 2024کو پشاور بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات پشاور بار کے صدر امجد علی خان مروت ایڈوکیٹ جبکہ اجلاس کی کاروائی اظہار اللہ جنرل سیکرٹڑی پشاور بار ایسوسی ایشن نے کی۔
اجلاس میں پشاور بار ایسوسی ایشن کے ممبر نورولی خان ایڈوکیٹ کے خاندان کے ساتھ گذشتہ روز ضلع کُرم میں جو دلخراش واقعہ پیش آیا اور اُنکے خاندان کی تقریباً 11افراد شہید ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیکورٹی اداروں سے پُر زور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ان جیسے واقعات واقع نہ ہو۔
اجلاس میں کابینہ پشاور بار نے اپنے ممبر کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا ہم وکلاء برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ کُرم میں جاری فسادات کی یقینی طور پر روک تھام کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ اور جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
اجلاس کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
افضل خان بابا خیل
پریس سیکرٹری
پشاور بار ایسوسی ایشن